پاکستان سے ایران کا سفر - ایران عراق زیارات کی معلومات
اصل ویڈیو لنک: یوٹیوب پر دیکھیں
ویڈیو وائس اوور کا مکمل متن (اردو)
السلام وعلیکم ناظرین، آپ دیکھ رہے ہیں ایس ٹی وی لائیو اور میں ہوں شبیر جعفری آپ کی خدمت میں حاضر۔ آج ہم اس ویڈیو میں پاکستان سے بائی روڈ ایران اور عراق کی زیارت کی معلومات دیں گے۔
ہماری حوصلہ افزائی کے لیے ہمارا چینل سبسکرائب کریں اور ویڈیو لائیک اور شیئر کریں، بہت شکریہ۔
کرنسی کی معلومات
سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ایران اور عراق کی کرنسی خرید لیں۔ ایران میں **تومان** اور عراق میں **عراقی دینار** استعمال کیا جاتا ہے۔
ایران میں ایک ہزار روپے کے ایک لاکھ تیس ہزار تومان اور عراق میں ایک ہزار روپے کے سات ہزار عراقی دینار مل جاتے ہیں۔ کرنسی کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ زائرین اگر ایران اور عراق میں **ڈالر** لے کر جائیں تو کرنسی چینج کرنے سے اچھا ریٹ مل جاتا ہے۔
ایران میں داخلہ
**رمضان بارڈر** سے ایران میں داخل ہو سکتے ہیں۔
امیگریشن آفس میں ایران کا ویزا اور اپنا پاسپورٹ دکھا کر ایگزٹ اور ایرانی امیگریشن آفس سے انٹری کی سٹیمپ کے بعد ایران میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ٹرمینل پر شہر کے اندر جانے والی **نارمل اور وی آئی پی بسیں** ہر وقت موجود ہوتی ہیں اور بہت آسانی سے مل جاتی ہیں۔
مشہد مقدس کا سفر اور زیارت
ٹرمینل سے شہر کے اندر جانے والی بسیں **حرم مقدس** سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے قریب پہنچا دیتی ہیں۔
**مشہد مقدس** میں ہر وقت زائرین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ امریکہ، کینیڈا اور پوری دنیا سے زائرین مشہد مقدس پہنچتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق سالانہ زیارت کرنے والے ایرانی زائرین کی تعداد **3 کروڑ 20 لاکھ** کے لگ بھگ ہوتی ہے جبکہ غیر ملکی زائرین کی تعداد **10 لاکھ سے زائد** ہے۔
رہائش اور کھانے
مشہد شہر میں بہت ہی اچھے اور بہترین مناسب قیمت پر **ہوٹل** مل جاتے ہیں جہاں زیادہ تر **ایرانی کھانے** ملتے ہیں، جبکہ بعض ہوٹلوں میں **پاکستانی کھانے** بھی دستیاب ہیں۔
مشہد شہر **حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام** کے مزار کی موجودگی کی بدولت دنیا بھر کے مسلمانوں کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔
مشہد مقدس میں پہنچ کر غسل اور وضو کریں اور روضہ مبارک کی زیارت کریں۔
اگر آپ کو مزید معلومات یا ایران عراق ویزا کے بارے میں چاہیے، تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ متن ویڈیو کے وائس اوور پر مبنی ہے، اور بلاگ کی بہتر ریڈیبلٹی کے لیے ٹائم سٹیمپس کو حذف کر دیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment